اردو نیوز اپڈیٹس

ایرانی سپریم لیڈر کا افزودہ یورینیم بیرونِ ملک منتقل کرنے سے انکار

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے افزودہ یورینیم ملک سے باہر منتقل کرنے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی قیادت کا مؤقف ہے کہ یورینیم کے ذخائر کو بیرونِ ملک بھیجنے سے ایران مستقبل میں ممکنہ حملوں کے مقابلے میں کمزور ہو سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ ہدایت ایرانی اسٹیبلشمنٹ کے اندر موجود اتفاقِ رائے کے بعد جاری کی گئی، جسے ایران کی قومی سلامتی اور دفاعی حکمتِ عملی سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران کے اس فیصلے سے امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی کوششوں اور مذاکراتی عمل پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جو اہم شرائط سامنے لائی گئی تھیں.ان میں افزودہ یورینیم کے ذخائر کی منتقلی بھی شامل تھی۔رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اسرائیل کو اس حوالے سے یقین دہانی بھی کرا چکے تھے کہ ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر کو بیرونِ ملک منتقل کرنے کی کوشش کی جائے گی. تاہم ایران کے تازہ مؤقف کے بعد مذاکرات کے مستقبل پر سوالات اٹھنے لگے ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

پالیسیاں بہتر کرکے پاکستان کے منرل سیکٹر کو مزید بہتر بنایا جاسکتاہے اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ پالیسیاں بہتر بناکر اور عالمی…

6 minutes ago

سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

8 minutes ago

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن…

11 minutes ago

سیلز ٹیکس انکم ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹیوں پر چھوٹ میں غیرمعمولی اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں بڑھتے ہوئے مالیاتی دباؤ کی ایک بڑی وجہ سیلز ٹیکس،…

13 minutes ago

سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کے 2 ڈرونز اور 5 میزائل حملے ناکام

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں حوثی ملیشیا کے 2 ڈرونز اور…

15 minutes ago

امریکا ن کا ایران کیخلاف جنگ چھیڑنا انجام اچھا نہیں ہوگا ایران کا انتباہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر سے خبردار کیا ہے کہ امریکا نےاگر…

17 minutes ago