اردو نیوز اپڈیٹس

ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنانے کا اعلان کرچکا اضافی شرائط قبول نہیں ایرانی سفیر

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران پہلے ہی دنیا کے سامنے اعلان کر چکا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار بنانا نہیں چاہتا اور اس مؤقف کو کسی معاہدے کی شکل دینے کے لیے بھی تیار ہے، تاہم کسی بھی اضافی مطالبات یا شرائط کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں جاری مذاکرات سے متعلق اہم نکات بیان کیے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دور میں بھی مکمل تیاری موجود تھی اور کسی نتیجے تک پہنچا جا سکتا تھا، تاہم امریکی وفد ماضی کی طرح دو ادوار میں مذاکرات ادھورے چھوڑ کر چلا گیا، اور اس بار بھی یہی طرزِ عمل دہرایا گیا۔ ایرانی سفیر کے مطابق ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید امریکہ، بنیامین نیتن یاہو کی اجازت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران آئندہ مذاکرات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اگر سنجیدگی کے ساتھ بات چیت کی جائے تو کسی بھی معاہدے تک پہنچنے کے لیے آمادہ ہے، انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ وہ مذاکرات کے ذریعے حاصل نہیں کر سکے، وہ جنگ کے ذریعے بھی حاصل نہیں کر پائیں گے۔ رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران ماضی میں بھی اس حوالے سے لچک دکھا چکا ہے اور اب بھی تیار ہے، لیکن ضروری ہے کہ تمام پابندیاں ختم کی جائیں اور منجمد اثاثے بحال کیے جائیں، جبکہ مذاکرات میں ایران کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے۔ ایرانی سفیر کے مطابق سید عاصم منیر اس سلسلے میں کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، اور انہی کی کاوشوں کے نتیجے میں آئندہ مذاکرات کی نئی تاریخوں کے حوالے سے پیش رفت متوقع ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

21 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

21 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

21 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

21 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

21 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

21 hours ago