اردو نیوز اپڈیٹس

دشمنوں کی ہمیں غیر مسلح کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی ایرانی آرمی چیف

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی کا کہنا ہے کہ دشمنوں کی یہ خواہش ہے کہ ایران ان کے سامنے ہتھیار ڈال دے مگر ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔ ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہائیوں سے جاری بیرونی دباؤ اور قاتلانہ حملوں کے باوجود عوام کا آہنی عزم متزلزل نہیں ہوا۔ میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ دشمنوں نے غلط اندازہ لگایا تھا کہ قیادت کے خاتمے سے ملک بھی ٹوٹ جائے گا، جب ایرانی سفارتی حکام مذاکرات میں مصروف تھے تب ایران کو دشمن کی جارحیت کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام کی جرأت مندانہ کوششوں سے جنگ کے دوران ایران کے لئے کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوا، بحری ناکہ بندی بحری قزاقی کی ایک شکل ہے، ایران دشمنوں کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے جیسے ہزاروں لوگ اس ملک اور اس کے عوام کے لئے قربان ہونے کو تیار ہیں، ہم کبھی نہیں جھکیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

20 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

20 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

20 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

20 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

20 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

21 hours ago