اردو نیوز اپڈیٹس

ایران جنگ جلد ختم ہونےکے اعلان کے اثرات خام تیل کی قیمتیں 8 فیصد گر گئیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ جلد ختم ہونے کے اعلان کے مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے۔امریکی صدر کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 8 فیصد گر گئیں۔ برطانوی خام تیل کی قیمت 8 فیصد کم ہونے کے بعد 90 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ اسی طرح دوران ٹریڈنگ امریکی خام تیل کی قیمت بھی 89 ڈالر سے کم ہوکر 87 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔صدر ٹرمپ نے آج امریکی ٹی وی سی بی ایس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا ان کے خیال میں ایران کے خلاف جنگ بڑی حد تک مکمل ہو گئی ہے اور ایران کیخلاف جنگ خاتمے کے قریب ہے۔امریکی صدر نے ری پبلکن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تیل سے متعلق پابندیاں ختم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا، صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ تیل سے متعلق کچھ پابندیاں ختم کررہے ہیں تاکہ قیمتیں کم ہوں۔یاد رہےکہ گزشتہ روز دوران کاروبار خام تیل کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی تھی۔ تیل کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرنے کے بعد جی 7 ممالک نے ہنگامی ذخائر کے استعمال کا اشارہ دیا جس کے بعد قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔تاہم آج امریکی صدر کی جانب سے ایران جنگ جلد ختم ہونے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن اصلاحات کا عمل آگے بڑھائیں گے وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا…

11 hours ago

مصنوعی ذہانت کو ہتھیاروں کی دوڑ کا ایک اور میدان بننے سے روکنا ہوگا وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت اور عالمی سلامتی پر…

11 hours ago

پاکستان نے حق دفاع استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے وزیر اطلاعات عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے حق…

11 hours ago

سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کا آغاز آج سے کر رہے ہیں ڈی جی پیمرا کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) عائشہ منظور…

11 hours ago

پاک فوج کی افغانستان میں 10 مقامات پر جوابی کارروائی دہشتگردوں کا انفرااسٹرکچر تباہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج نے افغانستان میں 10 مقامات پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے…

11 hours ago

ایف بی آئی پر بڑا سائبر حملہ انٹیلی جنس اہلکاروں کا حساس ڈیٹا لیک

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ملازمین کا حساس ڈیٹا مبینہ…

11 hours ago