اردو نیوز اپڈیٹس

ایران جنگ ختم ہوتے ہی تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہوجائیں گی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ ختم ہوتے ہی تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہوجائیں گی۔امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران معاہدے کے لیے بے چین ہے، ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ میں کچھ نہیں بچا، ایران کی معیشت تباہ ہو چکی ہے، ہمارے خوبصورت بی 2 بمبار طیاروں نے ان کی ایٹمی تنصیبات کو تباہ کر دیا۔ گزشتہ جون کے حملوں نے ایران کی جوہری صلاحیت کو تباہ کردیا، ہم نہیں جانتے کہ ایران پر کس کی حکومت ہے، ایران جنگ ختم ہوتے ہی تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 159 ایرانی جہاز سمندر کی تہہ میں ہیں، ایران نے 42 ہزار افراد کو قتل کیا، 8 خواتین کو پھانسی ہونے والی تھی، میں نے ان 8 خواتین کی جان بچائی۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو ممالک نے ہماری مدد نہیں کی، جرمن چانسلر بری کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ہو سکتا ہے جرمنی، اٹلی اور اسپین سے امریکی فوجیں واپس بلا لیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ میں نے 8 جنگیں روکیں، پاکستان اور بھارت کی جنگ بہت بڑی تھی، میں نے وہ بڑی جنگ بھی رکوائی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

2 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

2 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

2 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

3 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

3 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

3 hours ago