اردو نیوز اپڈیٹس

ایران جنگ مذاکرات یورپی یونین کی پاکستان کی سفارت کاری کی حمایت

پاکستان نیوز پوائنٹ
یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے ایران جنگ کے معاملے پر پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔ ان کے مطابق پاکستان نے عندیہ دیا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں بامعنی مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے تاکہ تنازع ختم کیا جا سکے۔یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے ایران میں جاری جنگ اور خطے کی سفارتی صورتحال پر ایک مفید گفتگو کی۔اس رابطے میں مصر، سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے حالیہ اجلاس کے نتائج پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جو اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا۔انتونیو کوسٹا نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ جنگ طویل ہوتی جا رہی ہے اور اس کے عالمی اثرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی امن کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین ہر اس اقدام کی حمایت کرتی ہے جو ثالثی اور مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنے میں مدد دے۔ان کے مطابق پاکستانی حکام کے مطابق حکومت آئندہ دنوں میں بامعنی مذاکرات کی میزبانی کی تیاری کر رہی ہے، جن کا مقصد ایران سے متعلق جاری تنازع کو پرامن طریقے سے ختم کرنا ہے۔ یورپی قیادت نے بھی اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے صرف بات چیت اور سفارتکاری ہی مؤثر راستہ ہے، جو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے مجوزہ مذاکرات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران جنگ کے باعث خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور عالمی معیشت پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر یہ سفارتی کوششیں کامیاب ہوئیں تو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم ہونے کا امکان ہے، بصورت دیگر تنازع مزید پھیل سکتا ہے جس سے عالمی امن کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

16 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

16 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

16 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

16 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

16 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

16 hours ago