پاکستان نیوز پوائنٹ
روس نے جاسوسی کے الزام میں برطانوی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے اُن کی سفارتی حیثیت ختم کر دی ہے۔ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق روسی سیکیورٹی ادارے ایف ایس بی نے اعلان کیا ہے کہ ایک برطانوی سفارتکار کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کر دی گئی ہے اور اسے ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق سفارت کار کو دو ہفتوں کے اندر روس سے نکلنا ہوگا۔روسی سیکیورٹی ادارے کے مطابق برطانوی سفارت کار نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ معلومات کے حوالے سے غلط بیانی کی، جو روسی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ سفارت کار روسی معیشت سے متعلق حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا. جس پر سیکیورٹی اداروں نے اس کی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔روسی سیکیورٹی ادارے کے مطابق تحقیقات کے دوران سفارت کار کی سرگرمیوں میں جاسوسی کے شواہد بھی سامنے آئے. جس کے بعد اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…