اردو نیوز اپڈیٹس

معاہدہ نہ ہوا تو ایران کی توانائی تنصیبات تباہ کر دیں گے ٹرمپ کی سخت دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے معاہدے کے امکانات روشن ہیں اور مذاکرات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو ایران کی اہم توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’ٹروتھ سوشل‘ پر بیان میں کہا ہے کہ امریکا ایران کے حوالے سے ایک نئے اور زیادہ معقول نظام کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان بات چیت میں نمایاں پیش رفت ہو چکی ہے اور امکان ہے کہ جلد معاہدہ طے پا جائے گا۔صدرٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ جاری مذاکرات دانش مندانہ قیادت کے ساتھ ہو رہے ہیں اور امریکا اس تنازع کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ فریقین جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔تاہم امریکی صدر نے اپنے بیان میں سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی وجہ سے معاہدہ نہ ہو سکا اور آبنائے ہرمز کو فوری طور پر نہ کھولا گیا تو امریکا ایران کی اہم توانائی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔ ان میں بجلی گھر، تیل کے کنویں، جزیرہ خارگ اور دیگر اہم انفراسٹرکچر شامل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ان تنصیبات کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا گیا. لیکن امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کے ردعمل میں کارروائی کی جا سکتی ہے۔ ٹرمپ نے ایران کے سابقہ نظام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے سخت مؤقف کو دہرایا۔ایران کی جانب سے بھی اس تناظر میں سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بقائی نے جوہری تنصیبات پر حملوں کو جرائم قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) پر بے حسی کا الزام عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رافیل گروسی نے حملہ آوروں کی مذمت کرنے کے بجائے ایسا مؤقف اپنایا جو صورت حال کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے اور ان میں غیر جانبداری اور سنجیدگی کی کمی نظر آتی ہے۔ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران، امریکا براہِ راست مذاکرات سے متعلق خبروں کی بھی تردید کی، انھوں نے کہا کہ تہران نے اب تک امریکا کے ساتھ کوئی براہِ راست مذاکرات نہیں کیے۔ ان کے مطابق ایران کو مختلف ذرائع کے ذریعے ایسے پیغامات موصول ہوئے ہیں جن میں امریکا نے مذاکرات کی خواہش ظاہر کی ہے۔آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے دنیا کی بیس فیصد تیل کی تجارت متاثر ہو رہی ہے جس پر صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایران کی اہم ترین جزیرے اور تجارتی بندرگاہ ’خارگ‘ پر کنٹرول حاصل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ ہم اب تک ایران میں تیرہ ہزار اہداف کو نشانہ بنا چکے ہیں اور ابھی ہمارے پاس مزید تین ہزار اہداف باقی ہیں۔خیال رہے کہ ایران کی تیل کی نوے فی صد سے زائد برآمدات اسی خارگ جزیرے سے ہوتی ہیں۔ جنگ کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں پہلے ہی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور پیر کے روز امریکی خام تیل کی قیمت 116 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

سعودی عرب پاکستان اور ترکیہ میں دفاعی معاہدہ ایک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے…

7 hours ago

وزیراعظم فیلڈ مارشل کا دورہ سعودی عرب وفد کےہمراہ عمرہ اداکیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد…

7 hours ago

سندھ اسمبلی کئی قراردادیں منظور کرچکی مزید صوبے نہیں بن سکتے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا کہ سندھ کو مزید صوبوں میں…

7 hours ago

جسٹس مسرت ہلالی کی ریٹائرمنٹ پر سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس

پاکستان نیوز پوائنٹ سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی ریٹائر ہو گئیں،ان کے اعزاز…

7 hours ago

بینکاک دادا اور دادی کو قتل کرنے کے بعد ملزم کی اسکول میں فائرنگ 8 افراد ہلاک 14 زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے…

8 hours ago

یمنی حوثیوں کا سعودی عرب کے علاقے نجران پر حملہ پاکستانی سمیت 11 شہری زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ یمن میں سرگرم حوثی ملیشیا نے ایک بار پھر سعودی عرب کے…

8 hours ago