اردو نیوز اپڈیٹس

ایران جنگ پوپ لیو نے مذہبی کارڈ کا سہارا لینے کی مذمت کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ
مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے تناظر میں کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے جنگ کیلئے مذہبی کارڈ کا سہارا لینے کی مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی قیادت میں ایران جنگ کے دوران شہادتوں کی تعداد 2000 کے لگ بھگ ہوگئی جبکہ ویٹی کن سٹی میں مذہبی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ خدا جنگ مسلط کرنے والوں کی دعا نہیں سنتا۔خطاب کے دوران پوپ لیو نے کہا کہ خدا جنگ مسلط کرنے والوں کی دعاؤں کو سننے کی بجائے رد کرتا ہے، کسی کو جنگ کیلئے مذہب کو جواز کے طور پر پیش کرنے کی ضرورت نہیں۔ امریکی میڈیا نے تصدیق کی کہ پوپ لیو کا اشارہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ایران پر مسلط کردہ جنگ کی جانب تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے فلسطین کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسرائیل غزہ میں امداد فراہم کرنے کی اجازت دے۔نو منتخب پوپ لیو نے گزشتہ برس مئی کے دوران یہ اپیل سینٹ پیٹرز اسکوائر میں اپنی پہلی عمومی ملاقات کے دوران کی. جس میں تقریباً 40,000 افراد نے شرکت کی تھی اور ہفتہ وار خطاب کے دوران کہا کہ میں اپیل کرتا ہوں کہ غزہ میں منصفانہ انسانی مدد کے داخلے کی اجازت دی جائے اور دشمنی ختم کی جائے جس کی تباہ کن قیمت بچے، بوڑھے اور بیمار ادا کرتے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

18 minutes ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

22 minutes ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

25 minutes ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

27 minutes ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

29 minutes ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

30 minutes ago