اردو نیوز اپڈیٹس

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اس کی سرزمین پر زمینی حملوں کی صورت میں امریکی افواج کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران نے خبردار کیا ہے کہ اس کی سرزمین پر زمینی حملوں کی صورت میں امریکی افواج کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تہران نے واضح کیا ہے کہ وہ ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ایرانی فوج کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹر کے ترجمان نے تازہ بیان میں صدر ٹرمپ کو اسرائیل کا پیادہ قرار دے دیا ہے. انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹرمپ ایپسٹین کیس میں اپنے پسِ منظر کی وجہ سے موساد کے دباؤ میں ہیں۔لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے مخصوس انداز میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ممکنہ زمینی حملے یا قبضے کی کوشش کی صورت میں ’امریکی فوجی خلیجِ فارس کی شارک مچھلیوں کی خوراک بن جائیں گے‘۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پینٹاگون ایران میں ہفتوں پر محیط زمینی کارروائیوں کی تیاری کر رہا ہے۔ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بارہا ایران کے خلاف زمینی کارروائیوں اور خلیج فارس کے بعض جزائر پر قبضے کی دھمکیاں دے چکے ہیں. تاہم یہ صرف ان کی خام خیالی ہی ثابت ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایرانی افواج طویل عرصے سے یہ ثابت کرنے کی منتظر ہیں کہ جارحیت اور قبضے کا انجام ذلت اور حملہ آوروں کی بربادی ہوتا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا کی ان دھمکیوں کے جواب میں ایران نے ملک بھر میں اپنی دفاعی پوزیشنز کو مزید مضبوط بنا دیا ہے۔ عراق سے ملحق جنوب مغربی سرحد پر بھی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے. جہاں امریکی اڈے بھی موجود ہیں جب کہ آبنائے ہرمز کے قریب جنوب مشرقی علاقوں میں بھی سخت دفاعی اقدامات کیے گئے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

1 day ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

1 day ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

1 day ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

1 day ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

1 day ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

1 day ago