اردو نیوز اپڈیٹس

ایران دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا مسعود پزشکیان کا امریکی دھمکیوں پر ردعمل

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مبینہ جنگی دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی دباؤ، دھونس یا دھمکی کے سامنے نہیں جھکے گا اور نہ ہی اپنی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتا کرے گا۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق خطاب کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ دشمن ایران کو مختصر وقت میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے میں ناکام رہا، جس کے بعد اب ایرانی عوام اور حکام کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی دباؤ سے ایران خوفزدہ ہونے والا نہیں اور ملک اپنے مؤقف پر قائم رہے گا۔ ایرانی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے جنگ مسلط کرکے بھی دیکھ لیا لیکن اسے ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ایرانی عوام اور قیادت کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم ایرانی قوم متحد ہے اور متحد رہے گی۔ مسعود پزشکیان نے امریکا اور اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی انسانی حقوق کے دعویدار ممالک بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر خاموش ہیں۔ انہوں نے غزہ کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کا رویہ دوہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس وقت تک مذاکرات کی میز پر واپس نہیں آئے گا جب تک اس کے بنیادی مطالبات، خصوصاً بحری ناکہ بندی کے خاتمے سے متعلق شرائط، تسلیم نہیں کی جاتیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تہران واشنگٹن کے ساتھ تنازع کے حل کے لیے اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

13 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

13 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

13 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

13 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

13 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

13 hours ago