پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو دی گئی دھمکی سے عالمی منڈیاں لرز اٹھیں اور تیل کی قیمت 111 ڈالر سے تجاوز کرگئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈیوں میں کاروباری ہفتے کا آغاز شدید بے یقینی اور خوف کی فضا میں ہوا، خام تیل کی قیمتیں 111 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں۔تیل کی قیمتوں میں اضافے سے اسٹاک مارکیٹس کریش کرگئیں، بڑی معیشتوں میں افراط زر کے خدشات مزید گہرے ہوگئے جبکہ سرمایہ کاروں نے حصص دھڑا دھڑ فروخت کرنا شروع کر دیے۔ اس سنگین صورتحال کی وجہ آبنائے ہرمز کے آس پاس بڑھتی ہوئی کشیدگی ہے، جس کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ دنیا کو توانائی کے ایک نئے شدید بحران سے دوچار کر سکتی ہے۔ اسٹاک مارکیٹس میں اس تازہ ترین بے یقینی اور خوف کی وجہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو دی جانے والی وہ سخت وارننگ ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’ ایران کو تیزی سے امن معاہدے کی طرف بڑھنا چاہیے ورنہ ان کا نام و نشان تک باقی نہیں رہے گا‘۔
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…