پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا نے ایران کے ساتھ جاری عارضی جنگ بندی کے دوران خاموشی سے اپنے جدید تھاڈ اور پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام اردن میں نئی جگہوں پر منتقل کر دیے، تاہم 19 اپریل کو جاری ہونے والی چینی سیٹلائٹ تصاویر نے ان تمام سرگرمیوں کو بے نقاب کر دیا، جس سے خطے میں بدلتی ہوئی عسکری حکمت عملی اور نگرانی کے نئے چیلنجز سامنے آ گئے ہیں۔ڈیفینس سیکیورٹی ایشیا کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام مارچ میں ایران کے حملوں کے بعد کیا گیا، جن میں اردن کے موافق السالطی ایئربیس کے قریب تعینات تھاڈ سسٹم کو نقصان پہنچا تھا۔ اس کے بعد امریکا نے اپنی دفاعی پوزیشن کو ازسرِ نو ترتیب دینے کا فیصلہ کیا۔8 اپریل کو پاکستان کی ثالثی میں ہونے والی دو ہفتوں کی جنگ بندی نے امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کو حساس فوجی آلات جیسے لانچرز، ریڈار سسٹمز اور سپورٹ آلات کو محفوظ طریقے سے منتقل کرنے کا موقع فراہم کیا۔ تاہم چینی کمرشل سیٹلائٹ کمپنیوں نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ان نئی تنصیبات کی نشاندہی کر کے تصاویر جاری کر دیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ایران نے علاقائی امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف والے وفاقی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں،…