اردو نیوز اپڈیٹس

ایران مذاکرات کیلئے سنجیدہ آبنائے ہرمز کھولنے کی شرائط قبول نہیں مارکو روبیو

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کی شرائط کو مسترد کردیا اور کہا کہ جہازوں کو ایران کی اجازت اور پیسوں کی وصولی قبول نہیں۔ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے فوکس نیوز کو انٹرویو میں آبنائے ہرمز کو اکنامک نیوکلیئر ہتھیار قرار دیا اور کہا کہ امریکا بھتہ خوری کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے اپنا موقف دہراتے ہوئے کہاکہ ایران کو کسی قیمت پر نیوکلیئر ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، ڈیل نہیں بھی ہوئی تو ایران پر دباؤ برقرار رکھیں گے۔ مارکو روبیو نےایرانی مذاکرات کو سنجیدہ قراردہتےہوئےکہاکہ سخت گیر عناصر ڈیل کی راہ میں رکاوٹ ہیں ،ایران میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ملک اور معیشت کو چلانا چاہتےہیں دوسری جانب وال اسٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے ایرانی تجاویز کو یکسر مسترد نہیں کیا، صدر ٹرمپ نے ایران کی نیت پر شکوک کا اظہار کیا، امریکی صدر نیوکلیئرمعاملہ شامل نہ کرنے پر ناخوش ہیں، ایران کی تجویز پر مشاورت جاری ہے۔ یاد رہے کہ ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا کو نئی تجاویز پیش کردی ہیں، ان تجاویز میں پہلے جنگ بندی اور پھر مستقل جنگ بندی کی ضمانت شامل ہے۔ ایران نے آبنائے ہُرمز کھولنے کی پیشکش امریکی ناکہ بندی کے خاتمے کے ساتھ مشروط کی ہے اور کہا ہےکہ یہ سب ہوجائے تو پھر ایرانی ایٹمی پروگرام پر بات ہوگی تاہم امریکا کو پُرامن مقاصد کے لیے یورینیم افزودگی کا ایرانی حق تسلیم کرنا ہوگا۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہ چھوڑے تو مل بیٹھنے کا فائدہ نہیں، ایران چاہے تو فون کرلے، ہماری فون لائنز بہت محفوظ ہیں۔ سی این این کے مطابق فائنل ڈیل کےلئے پس پردہ سرگرم سفارتی کوششیں جاری ہیں، سفارتی کوششوں میں مرحلہ وار آگے بڑھنے کی حکمت عملی شامل ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

17 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

17 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

17 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

17 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

17 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

17 hours ago