اردو نیوز اپڈیٹس

ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن وہ صحیح معاہدہ کرنے کیلئے تیار نہیں ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے متعلق پورے خطے پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کے زمینی علاقوں پر بھی امریکا کا کنٹرول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف اقتصادی جنگ سے امریکی فوجی آپشنز محدود نہیں ہوئے، ایران کے خلاف امریکا کے فوجی آپشنز اب بھی موجود ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں مہنگائی ریکارڈ سطح پر ہے، ایران کے پاس پیسہ نہیں، بحریہ اور فضائیہ نہیں، جبکہ وہ اپنے فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو بھی تنخواہیں ادا نہیں کر رہا، ایران میں افراطِ زر 350 فیصد تک پہنچ چکا ہے، اب ہم صرف یہ دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔ امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ امریکا کو اس پورے خطے پر مکمل کنٹرول حاصل ہے، جس میں آبنائے ہرمز کے ساتھ ساتھ اس سے متصل زمینی علاقے بھی شامل ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر زرداری سے ملائیشین وزیرِ داخلہ کی ملاقات سیکیورٹی و تجارت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملائیشیا کے وزیرِ داخلہ سیف الدین…

19 minutes ago

وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات انسدادِ دہشتگردی کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملائیشیا کے وزرائے داخلہ سیف الدین…

23 minutes ago

اسحاق ڈار 30 اگست کو ترکیہ میں اہم اجلاس میں شرکت کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے کے اختتام پر…

26 minutes ago

عمران خان کے علاج کا معاملہ بانی کی بہن اور انکی پارٹی نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی وزیر اطلاعات

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کو عدالتی احکامات کی توہین…

28 minutes ago

ملک میں فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں آج فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا…

30 minutes ago

بنگلہ دیش نے مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے بعد خطے…

32 minutes ago