اردو نیوز اپڈیٹس

کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی کا امریکا سے تجارتی مذاکرات معطل کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا کے کینیڈا سے درآمد بعض اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف آج سے نافذ کرنے کے اعلان پر کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی نے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے کینیڈا سے درآمد بعض اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف آج سے نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکا نے کینیڈا کی تقریباً 20 ارب ڈالرز مالیت کی درآمدات پر یہ ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے امریکی کسٹمز نے کینیڈا کی بعض اشیاء پر اضافی ڈیوٹی سے متعلق رہنمائی جاری کر دی ہے۔ امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر نے کہا ہے کہ کینیڈا نے تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے سے انکار کر دیا ہے، کینیڈا امریکا کے خلاف جوابی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، امریکا نے کینیڈا کو اپنی مارکیٹ تک زیادہ سازگار رسائی کی پیشکش کی تھی۔ دوسری جانب کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ مذاکرات میں پیش رفت کینیڈین عوام کے لیے مقررہ اہداف حاصل کرنے کے لیے کافی نہیں، امریکا 50 فیصد ٹیرف عائد کرے گا تو کینیڈا بھی اتنی ہی مالیت کے ٹیرف عائد کرے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر زرداری سے ملائیشین وزیرِ داخلہ کی ملاقات سیکیورٹی و تجارت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملائیشیا کے وزیرِ داخلہ سیف الدین…

1 hour ago

وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات انسدادِ دہشتگردی کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملائیشیا کے وزرائے داخلہ سیف الدین…

1 hour ago

اسحاق ڈار 30 اگست کو ترکیہ میں اہم اجلاس میں شرکت کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے کے اختتام پر…

1 hour ago

عمران خان کے علاج کا معاملہ بانی کی بہن اور انکی پارٹی نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی وزیر اطلاعات

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کو عدالتی احکامات کی توہین…

1 hour ago

ملک میں فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں آج فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا…

1 hour ago

بنگلہ دیش نے مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے بعد خطے…

1 hour ago