اردو نیوز اپڈیٹس

ایران میں نئی قیادت کی تلاش کا وقت آگیا صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں نئی قیادت کی تلاش کا وقت آگیا ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران میں حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کرنے والے ملک گیر احتجاج کمزور پڑتے دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ ایرانی حکومت کا دعویٰ ہے کہ ملک میں حالات مکمل طور پر کنٹرول میں ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران صدر ٹرمپ ایران میں فوجی مداخلت کی متعدد دھمکیاں دے چکے ہیں۔ گزشتہ منگل کو انہوں نے ایرانی عوام سے احتجاج جاری رکھنے اور سرکاری اداروں پر قبضہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ مدد آ رہی ہے۔ تاہم اگلے ہی دن صدر ٹرمپ نے اچانک اپنا مؤقف تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اطلاع دی گئی ہے کہ ایران میں ہلاکتیں رک چکی ہیں اور حکومت کی جانب سے پھانسیاں بھی نہیں دی جا رہیں۔ ادھر ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے تازہ بیان میں ایران میں ہونے والی ہلاکتوں اور بدامنی کا ذمہ دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دیا۔ اس بیان کے ردعمل میں ٹرمپ نے کہا کہ تہران کے حکمران حکومت چلانے کے لیے جبر اور تشدد پر انحصار کرتے ہیں، جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ قیادت کا مطلب احترام ہے، خوف اور موت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار برقرار رکھنے کے لیے ہزاروں افراد کو قتل کرنے کے بجائے حکمرانوں کو ملک کو بہتر انداز میں چلانے پر توجہ دینی چاہیے، جیسا کہ وہ امریکا میں کرتے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

15 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

15 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

15 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

15 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

15 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

15 hours ago