اردو نیوز اپڈیٹس

پنجاب حکومت کے سہولت بازار پراجیکٹ سے روزگار کے مواقع پیدا

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے سہولت بازار پراجیکٹ سے55 ہزار خاندانوں کے گھرمیں چولہا جلنے لگا، پنجاب بھر میں 46 سہولت بازاروں میں 9200 لوگوں کو باعزت روزگار مل گیا۔ سہولت بازارو ں میں ایک سال کے دوران ساڑھے 8کروڑ افراد کی آمد ہوئی،ساڑھے 42 کروڑ روپے کی خریداری کی گئی، سہولت بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں سمیت 13اشیائے خورونوش ہول سیل نرخ پر فراہم کی گئیں، جس سے صارفین کو 11کروڑ روپے کی بچت ہوئی۔ وزیرآباد،چونیاں، جڑانوالہ، چنیوٹ،خانیوال، بھلوال، پتوکی، اوکاڑہ اورمظفر گڑھ کے سہولت بازاروں میں سستی اور معیاری اشیاء فراہم کی گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مزید 30 نئے سہولت بازار 30 جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کردیا ہے، انہوں نے سہولت بازاروں کو بتدریج پنجاب کی ہر تحصیل میں قائم کرنے کے لئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ سہولت بازاروں سے سستی اور معیاری اشیائے خورونوش کی آسان فراہمی ممکن ہوئی ، پنجاب کے ہر شہری کو سستی اور معیاری اشیاء مہیا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

16 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

16 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

16 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

16 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

16 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

16 hours ago