اردو نیوز اپڈیٹس

ایران میں ہلچل قیادت خطرے میں؟ خامنہ ای کے ممکنہ انخلا کی سنسنی خیز رپورٹ

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کو اس وقت دوہرے بحرانوں کا سامنا ہے، ایک طرف بڑھتی ہوئی داخلی بے چینی اور دوسری طرف بیرونی فوجی خطرات، ایسے میں مغربی میڈیا میں آیت اللہ علی خامنہ ای کا متبادل خفیہ منصوبہ سامنے آیا ہے۔ایران میں ایک طرف حکومت مخالف احتجاج بڑھ رہا ہے تو دوسری جانب امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ممکنہ فوجی کارروائی کا خطرہ بھی منڈلا رہا ہے۔ اس تناظر میں برطانوی میڈیا نے انٹیلی جنس رپورٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بدترین صورت حال میں آیت اللہ علی خامنہ ای نے ماسکو چلے جانے کا پلان بی تیار کر رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر سکیورٹی فورسز احتجاج پر قابو پانے میں ناکام ہوئیں یا وفاداری چھوڑ دی تو خامنہ ای اپنے قریبی حلقے، اہل خانہ اور بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای سمیت ایران چھوڑ سکتے ہیں، اس مقصد کے لیے اُنہوں نے تہران سے نکلنے کے ممکنہ راستوں کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور محفوظ انخلا کے لیے بیرون ملک جائیدادیں، اثاثے اور نقد رقم بھی جمع کی جا رہی ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ خراب معیشت، مہنگائی، کرنسی کی قدر میں شدید کمی، امریکی پابندیاں، بدعنوانی اور بدانتظامی نے عوامی غصے کو ہوا دی ہے، ان حالات میں سکیورٹی فورسز بھی معاشی دباؤ کا شکار ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی مظاہرین کی حمایت اور فوجی مداخلت کی دھمکی دی گئی ہے جبکہ اسرائیلی حکام کے بیانات نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ ایرانی تجزیہ کاروں کے مطابق وینزویلا اور شام کی مثالیں ایرانی قیادت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں، جہاں معاشی بدحالی نے ریاستی ڈھانچے کو کمزور کیا۔ ایسے میں آیت اللہ علی خامنہ ای کا سخت بیانیہ اور مظاہرین کو شرپسند قرار دینا، حالات کو مزید بگاڑ سکتا ہے۔ ماہرین کی رائے میں حکومت کے پاس نہ تو بگڑتی ہوئی معیشت کو سنبھالنے کی کوئی واضح حکمتِ عملی ہے اور نہ ہی جوہری پروگرام پر ایسے سمجھوتے کے آثار نظر آ رہے ہیں جو امریکا اور اسرائیل کو مطمئن کر سکے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

23 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

23 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

23 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

23 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

24 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

24 hours ago