پاکستان نیوز پوائنٹ
کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے وینزویلا کی خودمختاری اور آزادی کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکا کی جانب سے صدر نکولس مادورو کے تختہ الٹنے کے بعد کی صورتِ حال کو پریشانی کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ پاپائے روم پوپ لیو نے کہا کہ وینزویلا میں انسانی حقوق اور آئینی قوانین کا احترام کیا جانا چاہئے اور ملک کی خودمختاری کو برقرار رکھنا ہر کسی کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ انہوں نے زائرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہمیں تشدد کے خاتمے میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے اور انصاف و امن کے راستوں پر گامزن ہونا چاہئے جبکہ ملک کی خودمختاری کو یقینی بنایا جائے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز وینزویلا کے تیل کے ذخائر پر کنٹرول کے لیے مادورو کی گرفتاری کے لیے آپریشن کی ہدایت دی تھی، مادورو اس وقت نیو یارک کی جیل میں ہیں جہاں وہ منشیات کے الزامات کی سماعت کا انتظار کر رہے ہیں۔ پوپ لیو، جنہوں نے ٹرمپ کی بعض پالیسیوں پر تنقید کی ہے، انہوں نے دسمبر میں بھی امریکا سے کہا تھا کہ مادورو کو فوجی طاقت کے ذریعے برطرف نہ کیا جائے۔ پوپ لیو نے زور دیا کہ وینزویلا کے عوام کی بھلائی ہر معاملے پر فوقیت رکھتی ہے
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…