اردو نیوز اپڈیٹس

ایران میں 800 افراد کی سزائے موت روکی گئی ترجمان وائٹ ہاؤس کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق کسی بھی ممکنہ اقدام کو خارج از امکان قرار نہیں دیا اور صورتحال پر مسلسل گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور ایران سے متعلق تمام آپشنز بدستور کھلے رکھے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم نے ایران میں مظاہرین کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری رہنے پر تہران کو سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی اقدامات کے نتیجے میں ایران میں 800 افراد کی سزائے موت روکی گئی ہیں جبکہ ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کا عمل بھی مسلسل جاری ہے۔دوسری جانب برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر نے ایران پر حملے سے متعلق اپنا فیصلہ تبدیل کیا اور اس تبدیلی میں خلیجی ممالک کی سفارتی کوششوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

14 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

14 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

14 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

14 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

14 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

15 hours ago