اردو نیوز اپڈیٹس

ایران نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی جہاز سمیت دو بحری جہاز قبضےمیں لے لئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
آبنائے ہرمز میں بڑھتی کشیدگی کے دوران ایران نے کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی جہاز سمیت دو بحری جہازوں کو قبضے میں لے لیا۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں جہازوں کو سمندری قوانین کی خلاف ورزی پر روکا گیا اوربعد ازاں ایرانی حدود میں منتقل کردیا گیا۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قبضے میں لیے گئے جہازوں کی شناخت ایم ایس سی فرانسسکا اورایپامینوڈس کے نام سے کی گئی ہے، جن میں سے ایم ایس سی فرانسسکا کا تعلق اسرائیل سے بتایا جا رہا ہے۔ایرانی حکام کے مطابق دونوں جہاز آبنائے ہرمزمیں بغیراجازت سرگرم تھے اورباربار بین الاقوامی بحری قواعد کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ایرانی بحریہ کا کہنا ہے کہ جہازوں کی جانب سے نیویگیشن سسٹم میں رد و بدل کیا گیا. جس سے خطے میں سمندری سلامتی کو خطرات لاحق ہوئے، حکام کے مطابق انہی وجوہات کی بنا پردونوں جہازوں کو قبضے میں لے کرایرانی ساحل کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے۔پاسدارانِ انقلاب نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمزسے گزرنے والے تمام جہازوں کوایران کے مقررکردہ ضوابط کی پابندی کرنا ہوگی. بصورت دیگرخلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت اورقانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

4 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

4 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

4 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

4 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

4 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

4 hours ago