پاکستان نیوز پوائنٹ
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت کے نور خان ایئر بیس پہنچنے پر شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا. وہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر اہم سفارتی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ چار فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے .جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور جاری کشیدگی پر تفصیلی غور کیا جائے گا، جب کہ اجلاس کی صدارت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کریں گے۔ دورے کے دوران سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے اہم دو طرفہ ملاقات بھی متوقع ہے جس میں پاک سعودی تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اسلام آباد پہنچنے پر ایڈیشنل فارن سیکرٹری (مشرق وسطیٰ) سید احمد معروف نے سعودی وزیر خارجہ کا استقبال کیا. اِس موقع پر سعودی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس دورے کے دوران علاقائی پیش رفت پر مشاورت کی جائے گی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…