پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی سفارتخانے کے اہلکار کو ملک سے نکالنے کے فیصلے پر ایران نے بھی سوئیڈن کے سفارتکار کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا۔ایرانی سفارتخانے کے اہلکار کو ملک سے نکالنے کے فیصلے پر ایران نے سوئیڈن کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا اور سوئیڈن کی ایران پالیسی کو تباہ کن قراردیا۔ایران نے سکیورٹی امور میں مداخلت سے متعلق اسٹاک ہوم کے الزامات بھی بے بنیاد قرار دیدیے جب کہ ایران مخالف عناصرکو سوئیڈن میں سرگرمیوں کی اجازت دینے پر اعتراض کیا۔ایرانی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا کہ سوئیڈن نے اسرائیلی حکومت کے دباؤ میں ایرانی اہلکار کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ایران نے بھی سوئیڈن کے سفارتکار کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…
پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…