اردو نیوز اپڈیٹس

دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے صدر وزیر اعظم و دیگر کا اظہار مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک کی اعلیٰ قیادت اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں اولڈ پولیس لائنز کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید مذمت اور شہدا کے لواحقین اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ اظہار افسوس کیا گیا ہے
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوہاٹ کے پرانا پولیس لائنزمسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے دھماکے کی نوعیت اور وجوہات کے بارے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کوہاٹ میں اولڈ پولیس لائنز کے قریب دھماکے پر اظہارِ افسوس کیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اورزخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج اور بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی کوہاٹ میں اولڈ پولیس لائنز کے قریب دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں .خوارجیوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کوہاٹ پولیس لائنز میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا یہ بزدلانہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول ہے، واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے، دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، اسپتالوں میں زخمیوں کے فوری علاج اور ضروری طبی سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مزید ہدایت کی کہ شدید زخمیوں کو ضرورت کے مطابق دیگر اسپتالوں میں منتقل کرنے کے انتظامات کیے جائیں۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے کوہاٹ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے. انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی

Faisal Bukhari

Recent Posts

سعودی عرب کا دفاع کرنےکیلئے پاکستان کسی بھی حد تک جائےگا ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے…

2 hours ago

دستاویزات تصدیق کی فیس سرکاری اکاؤنٹ میں جاتی ہے کوئی نقد وصول نہیں کرتا ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ دفتر خارجہ نے کاغذات کی تصدیق کے نظام میں مبینہ بےضابطگیوں سے…

2 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا 5 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پشاور روڈ پر پرانی پولیس لائنز…

2 hours ago

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 7 دہشت گرد جہنم واصل…

2 hours ago

یمن سعودی اتحادی یمنی فورسز کی حوثیوں کے خلاف کارروائی 30 حوثی جنگجو ہلاک 60 زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ یمنی فضائی حدود میں سعودی عرب کو نمایاں برتری حاصل،سعودی قیادت میں…

2 hours ago

ایران میں امریکی حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتے ہیں اقوام متحدہ

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کے آزاد تحقیقاتی ماہرین نے کہا ہے کہ ایسے معقول…

2 hours ago