اردو نیوز اپڈیٹس

ایران نے متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنانے کی تردید کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی ترجمان دفتر خارجہ نے متحدہ عرب امارات پرحملوں کےالزام کی تردید کردی۔ جبکہ ایرانی افواج کے ترجمان نے انتباہ دیا ہے کہ امارات سے ایران کے خلاف کارروائی کی گئی تو سخت جواب دیں گےترجمان ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یواےای کا امریکا اور اسرائیل سے تعاون ناقابلِ قبول ہے،دفاعی کارروائی صرف امریکا کےخلاف تھی،ابوظہبی میں فوجی اڈےایران کے خلاف اقدام تصورکیاجارہاہے،ایران مخالف اقدامات پر بھرپور ردعمل دیا جائے گا۔دوسری جانب ایران کےمرکزی خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کےترجمان نےکہا ہےکہ ایران کی مسلح افواج نے متحدہ عرب امارات پرکوئی میزائل یاڈرون حملے نہیں کیے،امارات کی وزارتِ دفاع کی رپورٹ سراسر غلط اور بےبنیادہے،امارات سےایران کےخلاف کارروائی کی گئی تواسکاسخت جواب دیں گے،آپ کاملک امریکیوں اور صہیونیوں کے لیے محفوظ ٹھکانہ نہ بنے،ایسا ہوا تو یہ امتِ مسلمہ کے ساتھ غداری ہوگی۔ترجمان مرکزی خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز نے مزیدکہاکہ امریکا اوراسرائیل اسلام کےدشمن ہیں اورخطےمیں عدمِ استحکام کاسبب بنتےہیں،پروپیگنڈا،جھوٹے الزامات اورخود کو مظلوم ظاہر کرنا مسئلے کا حل نہیں،ماضی میں جوبھی ضبط وتحمل دکھایا گیا وہ اماراتی مسلمانوں کی سلامتی کی وجہ سے تھا۔ایرانی نیوی نےآبنائے ہرمز سے گزرنے والےجہازوں کو تنبیہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ تمام جہازایران کے مقررکردہ مخصوص راستوں کو استعمال کریں،راستہ تبدیل کرنے پر انہیں فیصلہ کن جواب کا سامنا کرنا پڑے گا

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

9 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

9 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

9 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

9 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

9 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

10 hours ago