اردو نیوز اپڈیٹس

صدر ٹرمپ کا پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پروجیکٹ فریڈم روکنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر ایران اور امریکہ نے پراجیکٹ فریڈم کو مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا ہےٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر ایران کے خلاف مہم میں حاصل ہونے والی غیر معمولی عسکری کامیابی اور ایران کے نمائندوں کے ساتھ حتمی معاہدے کی جانب پیشرفت کے پیش نظر ایک اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی اتفاق سے یہ طے پایا ہے کہ اگرچہ ناکہ بندی مکمل طور پر برقرار رہے گی، تاہم پراجیکٹ فریڈم یعنی آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کے منصوبے کو عارضی طور پر روک دیا جائے گا، اس وقفے کا مقصد یہ جانچنا ہے کہ آیا مجوزہ معاہدے کو حتمی شکل دے کر اس پر دستخط کیے جا سکتے ہیں یا نہیں۔ پراجیکٹ فریڈم کا بنیادی مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے عالمی تجارتی جہازوں اور عملے کو تحفظ فراہم کرنا ہے، امریکی صدر نے دھمکی دی تھی کہ اگر ایران نے اس منصوبے (امریکی جہازوں یا امدادی کارروائیوں) میں رکاوٹ ڈالی تو اسے شدید نتائج بھگتنے ہوں گے۔ یاد رہے امریکہ نے اس منصوبے کے تحت آبنائے ہرمز میں موجود ایرانی “تیز رفتار کشتیوں” کو نشانہ بھی بنایا تھا، یہ منصوبہ ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے کی نئی تجاویز کو مسترد کرنے کے بعد سامنے آیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

10 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

10 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

10 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

10 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

10 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

10 hours ago