اردو نیوز اپڈیٹس

ایران پر اسرائیلی حملوں میں ایرانی وزیر دفاع اور سربراہ ایرانی پاسداران انقلاب شہید ہوگئے خبرایجنسی کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران پر اسرائیل کے حملے میں ایرانی وزیر دفاع اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ کی شہادت کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔برطانوی خبر ایجنسی نے ذرائع کے حوالےسے بتایا ہےکہ اسرائیلی حملوں میں ایرانی وزیردفاع امیر نصیر زادہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور شہید ہوگئے ہیں۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یہ بات اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے باخبر دو ذرائع اور ایک علاقائی ذریعے نے بتائی ہے۔تاہم اس حوالے سے باضابطہ تصدیق ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔خیال رہےکہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کیے گئے ہیں جن میں کئی ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سینئر کمانڈرز اور سیاسی حکام جاں بحق ہوئے ہیں۔ایران نے بھی جوابی کارروائی کی ہے اور امریکا اور اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو ‘آپریشن وعدہ صادق 4’ کا نام دیا ہے۔ایرانی پاسدران انقلاب نے اعلان کیا ہےکہ اس نے خطے میں موجود کئی امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں بحرین میں تعینات امریکی بحریہ کا ففتھ فلیٹ بھی شامل ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی پاسدران انقلاب کا کہنا ہےکہ اس نے بحرین، قطر اور متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی اڈوں کے ساتھ ساتھ مقبوضہ فلسطینی علاقوں (اسرائیل)کے مرکز میں واقع فوجی اڈوں کونشانہ بنایا ہے۔ایرانی پاسدران انقلاب کا کہنا ہےکہ ‘آپریشن وعدہ صادق 4’ امریکی فوج اور بچوں کے قاتل صہیونی حکومت کے خلاف کیا جارہا ہے، جس کے تحت جارح دشمن کے علاقائی اہداف پر حملے کیے گئے ہیں۔ایرانی پاسدران انقلاب نے اس عزم کا اظہار کیا ہےکہ ایران کی مسلح افواج کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملے جاری رہیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے…

11 hours ago

یومِ عاشور پنجاب کے 24 اضلاع میں موبائل سروس جزوی معطل

پاکستان نیوز پوائنٹ یومِ عاشور کے موقع پر پنجاب کے 24 اضلاع میں موبائل فون…

11 hours ago

یومِ عاشور صبر استقامت ایثار اور حق گوئی کا عظیم درس دیتا ہےآصف علی زرداری

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ عاشور کے موقع پر قوم…

11 hours ago

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ ہلاکتیں 589 ہوگئیں 50 ہزار سے زائد افراد لاپتہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وینزویلا میں تباہ کن زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زلزلے…

11 hours ago

یورپ میں شدید گرمی کی لہر برطانیہ میں مسلسل تیسرا روز جون کا گرم ترین دن

پاکستان نیوز پوائنٹ یورپ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، جہاں برطانیہ میں مسلسل…

11 hours ago