اردو نیوز اپڈیٹس

ایران پر امریکی حملوں کے بعد صدر پزشکیان کی مجتبیٰ خامنہ ای سے پہلی طویل ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ
اایرانی صدر مسعود پزشکیان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ صدر مسعود پزشکیان نے ملاقات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے اسے انتہائی دوستانہ، پرسکون اور باہمی اعتماد پر مبنی قرار دیا ہے۔ایرانی نیوز ایجنسی میزان کے مطابق تہران میں تجارتی نمائندوں اور بازار کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نے بتایا کہ سپریم لیڈر کے ساتھ ان کی ملاقات ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی۔ تاہم یہ ملاقات کب ہوئی، انہوں نے اس کی کوئی مخصوص تاریخ واضح طور پر نہیں بتائی۔صدر مسعود پزشکیان نے ملاقات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملاقات نہایت دوستانہ، پُرسکون ماحول میں ہوئی. جس میں براہِ راست اور کھلے انداز میں گفتگو کی گئی۔یہ ملاقات اس لیے بھی اہمیت کی حامل ہے کیوں کہ 28 فروری کو ایران پر حملوں کے بعد سے ان کے زخمی ہونے کی اطلاعات گردش کر رہی تھیں اور اس کے بعد سے مجتبیٰ خامنہ ای عوامی سطح پر منظر عام پر نہیں آئے ہیں۔ ایرانی صدر کا یہ دعویٰ ان کی صحت اور فعال ہونے کی تصدیق کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔صدر مسعود پزشکیان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامی عہدہ کوئی مراعات یا برتری حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہے، بلکہ یہ عوام کی خدمت، احتساب اور عزم کا ایک بھاری بوجھ ہے۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں سب سے زیادہ جس چیز نے انہیں متاثر کیا، وہ سپریم لیڈر کا طرزِ گفتگو، رویہ اور مسائل کو دیکھنے کا انداز تھا. جس نے ماحول کو اعتماد، سکون، ہمدردی اور براہِ راست مکالمے کی فضا میں تبدیل کر دیا۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ ایران کسی بھی غیر ملکی دباؤ یا سازش کو اپنی قوم کی ترقی، آزادی اور قومی وقار کی راہ میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران کی مستقبل کی حکمت عملی اگرچہ مشکل ہے.لیکن یہ راستہ باوقار ہے اور اسے عوام کی ہمدردی، شمولیت اور معاشی اداروں کے تعاون سے مضبوطی کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

13 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

13 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

13 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

13 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

13 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

13 hours ago