اردو نیوز اپڈیٹس

ایران جوہری پروگرام جاری نہ رکھنے پر آمادہ ہو گیا صدر ٹرمپ کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران جوہری پروگرام جاری نہ رکھنے سمیت کئی معاملات پر آمادہ ہوچکا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایران اب شدت سے ڈیل چاہتا ہے، یہ بہت آسان ہے بس ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہ ہوں، ایران کی فضائیہ اور نیوی کو تباہ کر دیا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے میزائل اور ریڈار ختم کر دیئے ہیں، ایران کے رہنما مارے جا چکے، ہم جیت چکے ہیں، ہم ایران سے وہ حاصل کریں گے جو چاہئے، گزشتہ 24 گھنٹے میں ایران کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اب یہ ممکن ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل ہو جائے، پہلے بھی ایران کے ساتھ اچھی بات ہوئی تھی لیکن بعد میں وہ بھول گئے، ایران کی پہلے اور دوسرے لیول کی قیادت ماری جاچکی، یہ رجیم چینج ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بات بالکل سیدھی اور صاف ہے ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہو سکتے، ایران سے متعلق ہم اچھی پوزیشن میں ہیں، حالات ٹھیک ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی صدر یہ عندیہ بھی دیا کہ مذاکرات کے ذریعے حل نکالنے کے لئے امریکی میڈیا میں زیرگردش 30 دن کی مہلت کی رپورٹ قابل ترمیم ہے اور کبھی کوئی ڈیڈلائن نہیں ہوتی۔واضح رہے کہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا تھا کہ امریکا کی جانب سے دی گئی تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ جنگ کے خاتمے کے لئے معاہدہ طے پاجائے۔انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا تھا کہ سنجیدہ مذاکرات کے لئے ڈکٹیشن یا بھتے کی دھمکیوں کے بجائے خلوص نیت ضروری ہوتی ہے تاہم جیسے ہی امریکی تجاویز پر اپنے حتمی رائے قائم ہوجائے گی تو اس حوالے سے پاکستان کو آگاہ کردیا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

12 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

12 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

12 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

12 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

12 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

13 hours ago