اردو نیوز اپڈیٹس

ایران پر دباؤ میں اضافہ ٹرمپ کا مشرقِ وسطیٰ میں دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر Donald Trump نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے مشرقِ وسطیٰ میں دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز تعینات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ شمالی کیرولائنا کے فوجی اڈے سے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ معاہدہ چاہتا ہے اور امید ہے مذاکرات کامیاب ہوں گے، تاہم اگر جوہری معاہدہ نہ ہوا تو نتائج ایران کے لیے سنگین ہو سکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز USS Gerald R. Ford کو کیریبین سمندر سے مشرقِ وسطیٰ بھیجا جا رہا ہے، جہاں وہ پہلے سے موجود امریکی بحری بیڑے میں شامل ہوگا۔ خطے میں USS Abraham Lincoln اور اس کے ہمراہ گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز گزشتہ دو ہفتوں سے تعینات ہیں۔ یہ اعلان اسرائیلی وزیراعظم Benjamin Netanyahu سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔ دوسری جانب خلیجی عرب ممالک نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ حملے سے خطے میں ایک اور بڑی جنگ چھڑنے کا خدشہ ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

4 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

4 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

4 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

4 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

4 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

4 hours ago