اردو نیوز اپڈیٹس

ایران کا حملوں کی 80 ویں لہر کا آغاز تل ابیب پر میزائلوں کی بارش 12 اسرائیلی زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف حملوں کی 80 ویں لہر کا آغاز کر دیا۔ایران نے اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز کی بارش کر دی جس کے نتیجے میں تل ابیب میں متعدد عمارتیں ملیامیت ہوگئیں، جبکہ کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ایران کی جانب سے تازہ حملوں میں بنی براک میں 12 اسرائیلی شہری زخمی ہوئے، آئرن ڈوم ایرانی میزائل روکنے میں ناکام رہا۔ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق صیہونی ریجیم کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مقبوضہ علاقوں میں نشانہ بنایا۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ خیبرشکن، ایماد اور سجیل میزائل اور تباہ کن ڈرونز استعمال کئے گئے، تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے کمرشل، لاجسٹک اور سپورٹ مراکز ہدف بنائے گئے۔ایرانی حملوں کے بعد اسرائیلی پولیس صحافیوں کو کوریج سے روکنے پر مجبور ہوگئی۔ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے میڈیا کوریج پر پابندی اس بات کا اظہار ہے کہ ایران کس قدر اسرائیل میں تباہی مچا رہا ہے۔ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ ساتھ کویت، اردن، بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے، اہداف کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا جس میٖں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے بحرین کے ایک جزیرے میں واقع فوجی اڈے پر میزائل داغے ہیں، جو جزیرے کے مغربی حصے میں واقع ہے، اس حملے میں ایک اماراتی فوجی کنٹریکٹر جاں بحق ہوگیا جو مراکش کا شہری تھا، حملے میں درجن سے زائد بحرینی اور اماراتی اہلکار زخمی بھی ہوگئے جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔کہا جا رہا ہے کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے ایران نے بحرین میں متعدد حملے کئے ہیں جن میں سے آج کا حملہ ہلاکت خیز حملوں میں سے ایک حملہ تھا۔اس کے علاوہ حیفہ میں دشمن کے اہم ٹھکانوں پر بھی حملے کئے گئے، کویت ایئر پورٹ پر ڈرون حملے سے ایندھن کے ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی، کویتی حکام کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

عالمی موسمیاتی کانفرنس میں وزیراعظم کا دوٹوک پیغام متاثرہ ممالک کو ریلیف فراہم کیا جائے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ موسمیاتی…

4 hours ago

نئے صوبوں کا بہتر حل یہ ہے کہ عوام کی رائے لی جائے نئے صوبے بننے چاہئیں عوامی ریفرنڈم کرالیں محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کا…

4 hours ago

پالیسیاں بہتر کرکے پاکستان کے منرل سیکٹر کو مزید بہتر بنایا جاسکتاہے اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ پالیسیاں بہتر بناکر اور عالمی…

4 hours ago

سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

4 hours ago

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن…

4 hours ago

سیلز ٹیکس انکم ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹیوں پر چھوٹ میں غیرمعمولی اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں بڑھتے ہوئے مالیاتی دباؤ کی ایک بڑی وجہ سیلز ٹیکس،…

4 hours ago