پاکستان نیوز پوائنٹ
وطن عزیز کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے شہداء اور شجاعت و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے غازیوں کے لیے سول اعزازات دینے کی منظوری دے دی گئی ۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت گیلنٹری ایوارڈزسےمتعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا،مختلف کیٹیگریز میں 78 افراد کے لیے سول اعزازات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران ملک و قوم کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غیر معمولی شجاعت کا مظاہرہ کرنے والے افراد کی خدمات کو سراہا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں اور غیر معمولی شجاعت کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی قومی ذمہ داری ہے۔ وطن عزیز اپنے شہداء اورغازیوں کی لازوال قربانیوں کا احسان مند ہے، شہداء اورغازیوں کی عظیم قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، چاروں صوبوں کے نمائندوں نے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…