اردو نیوز اپڈیٹس

مریم نواز کا صفائی نظام میں سخت مانیٹرنگ کا حکم مزید بہتر بنانے کا ہدف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب پروگرام کو صوبہ بھر میں مزید مؤثر بنانے کے لیے صفائی کے نظام میں بہتری، ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی اور فیلڈ مانیٹرنگ سخت کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ستھرا پنجاب سے متعلق خصوصی جائزہ اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں صفائی کی صورتحال اور پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے مارکیٹوں، بازاروں اور کمرشل ایریاز میں یکساں طرز کے ڈسٹ بن اور گاربیج بیگز استعمال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کمرشل علاقوں سے ویسٹ اٹھانے کے لیے اوقات کار مقرر کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے صبح 5 بجے مرکزی سڑکوں کی دھلائی اور صفائی یقینی بنانے جبکہ مختلف علاقوں میں موجود خالی پلاٹوں کی صفائی کا بھی حکم دیا، انہوں نے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے ستھرا پنجاب کے ورکرز کو ہر ماہ کی 5 تاریخ تک تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ کمپنیوں سے ورکرز کو ادائیگی کی ماہانہ رپورٹ طلب کرلیو انہوں نے تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کی صورت میں فوری ایکشن لینے اور ستھرا پنجاب کے کنٹریکٹرز کی واجب الادا رقوم بھی جلد ادا کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں صوبہ بھر میں اے ڈی سی سوشل سروسز کو صفائی کی صورتحال کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری دینے کی ہدایت بھی کی گئی، وزیراعلیٰ نے علاقائی ضروریات کے مطابق صفائی ورکرز اور میکینکل مشینری کی کمی پوری کرنے کا حکم دیا۔ مریم نواز نے سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور ہسپتالوں کے گرد و نواح میں صفائی یقینی بنانے کے ساتھ پارکس اور گرین بیلٹس میں موجود خالی منرل واٹر بوتلیں، جوس کے ڈبے اور دیگر کچرا ہٹانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے صوبہ بھر میں ریلوے ٹریک کے اردگرد شہری علاقوں کی صفائی، شہروں کے داخلی و خارجی راستوں کی روزانہ اور بروقت صفائی اور سبزی و فروٹ منڈیوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دینے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز کو متعلقہ کنٹریکٹرز اور ایم ڈی واساز سے مسلسل رابطے اور ملاقاتیں کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فیلڈ مانیٹرنگ افسران کے لیے یکساں یونیفارم اور موٹر سائیکلوں کی برانڈنگ کا بھی حکم دیا۔ مریم نواز نے کہا کہ ستھرا پنجاب میں ورکر سے افسر تک ہر سطح پر کارکردگی جانچنے کے لیے ایس او پیز تشکیل دیے جائیں اور کام نہ کرنے والوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کنٹریکٹرز کو جرمانہ کرنے سے پہلے 24 گھنٹے میں بہتری لانے کی مہلت دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جرمانہ کرنا حکومت کا مقصد نہیں بلکہ صفائی یقینی بنانا اصل ہدف ہے۔ وزیراعلیٰ نے ستھرا پنجاب کی گاڑیوں، کنٹینرز اور ویسٹ کلیکشن پوائنٹس کی باقاعدگی سے صفائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہروں کی مرکزی سڑکوں کے ساتھ گلی محلوں کی صفائی بھی انتہائی ضروری ہے، ستھرا پنجاب میرے دل کے بہت قریب ہے، مزید نتائج کے لیے مزید محنت کرنا ہوگی۔”** اجلاس میں لاہور، خانیوال، اوکاڑہ، اٹک، قصور، مری اور دیگر علاقوں کی بہتر کارکردگی کو سراہا گیا، جبکہ فیصل آباد، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور دیگر علاقوں کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنے احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے سات روز بعد دوبارہ اجلاس طلب کرلیا

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

8 hours ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

8 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

8 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

8 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

8 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

8 hours ago