اردو نیوز اپڈیٹس

ایران کو جو بھی چلا رہا ہے اس سے ڈیل کرنے کو تیار ہوں ایران جب چاہے ہمیں کال کر سکتا ہے امریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ
:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو جو بھی چلا رہا ہے اس سے ڈیل کرنے کو تیار ہوں، ایران جب چاہے ہمیں کال کر سکتا ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے نمائندوں وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کی وجہ بتائی اور کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ ایرانی حکام سے ملاقات منگل کو ہو گی، میں نے کہا کہ منگل میں تو بہت تاخیر ہے، ہمارے نمایندے 15،16 گھنٹے سفر کر کے پاکستان نہیں جا سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نمائندے ایرانی رہنماؤں سے بات چیت کرنا چاہتے تھے مگر ہماری ملاقات دیگر لوگوں سے طے کرائی جا رہی تھی۔ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جو بھی چلا رہا ہو اس سے ڈیل کرنے کو تیار ہوں، ایران جب چاہے ہمیں کال کر سکتا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران میں وہ آپس میں لڑ رہے ہیں، وہاں شدید اندرونی کشمکش ہے، کئی معاملات میں وہ قیادت کے لیے لڑ رہے ہیں، بلکہ شاید قیادت نہ کرنے کے لیے لڑ رہے ہوں، کیونکہ ہم نے ان کی قیادت کی دو سطحوں کو ختم کر دیا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو تجاویز پر مشتمل ایک پیپر پیش کیا گیا، جب میں نے اپنے نمائندوں کا دورہ منسوخ کیا تو 10 منٹ میں ایک اور پیپر پیش کر دیا گیا جو پہلے پیپر سے بہتر تھا۔ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے بہت کچھ آفر کیا ہے لیکن یہ کافی نہیں، سیز فائر جاری رہے گا یا نہیں اس بارے میں نہیں سوچا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

8 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

8 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

8 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

8 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

8 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

8 hours ago