اردو نیوز اپڈیٹس

نہیں لگتا اس حملے کا تعلق ایران جنگ سے ہے لیکن ابھی یقین سے کُچھ نہیں کہہ سکتے صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب واشنگٹن کے ہلٹن ہوٹل میں وائٹ ہاؤس کے صحافیوں کی تنظیم کی جانب سے منعقدہ عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس کی جس میں انھوں نے اس واقعے کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی اور اُن کے سوالوں کے جواب بھی دیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کے عشائیے پر حملہ کرنے والا اور فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص ’لون ولف‘ تھا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ وہ اسے اکیلا حملہ آور سمجھ رہے ہیں، اور میں بھی ایسا ہی محسوس کرتا ہوں۔ ایک صحافی کے سوال پر کہ کیا وہ اپنی سلامتی کے حوالے سے فکرمند ہیں اور کیا اس واقعے کا تعلق ایران میں جنگ سے ہو سکتا ہے؟ ٹرمپ نے جواب دیا کہ ’مجھے نہیں لگتا، لیکن آپ کبھی یقین سے نہیں کہہ سکتے۔ ہم بہت جلد مزید معلومات حاصل کر لیں گے۔ ہمارے پاس دنیا کے بہترین لوگ اس پر کام کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’ہمیں ایران کے حوالے سے اقدامات کرنا ہوں گے کیونکہ اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو وہ جوہری ہتھیار حاصل کر لیں گے۔ ہم نے بی 2 بمبار طیاروں کے ذریعے کارروائی کی۔ میں نے اپنی پہلی مدت میں اوباما دور کا ایران جوہری معاہدہ ختم کر دیا تھا، جو ایک تباہ کن معاہدہ تھا اور جوہری ہتھیار کے حصول کی راہ ہموار کر رہا تھا۔ وہ یقیناً اسے استعمال کرتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’جب آپ ایسے اقدامات کرتے ہیں تو آپ خود نشانہ بن جاتے ہیں۔ اگر میں یہ سب نہ کر رہا ہوتا تو شاید میں کم ہدف بنتا لیکن میں جو کر رہا ہوں مجھے اس پر فخر ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’آپ اکثر ایسی کہانیاں سنتے ہیں کہ لوگ ایسے حالات میں ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں لیکن سچ یہ ہے کہ میں ایسا نہیں ہوں۔ یہ واقعہ مجھے ایران کے خلاف جنگ جیتنے سے نہیں روک سکتا۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ’جہاں تک اس واقعے کے تعلق کا سوال ہے میرے خیال میں جو معلومات ہمارے پاس ہیں ان کے مطابق ایسا نہیں ہے۔ ہم اپنا کام جاری رکھیں گے۔(’لون ولف‘ کی اصطلاح عموماً اس فرد کے لیے استعمال ہوتی ہے جو اکیلے ہی کسی پرتشدد یا مجرمانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کرے یا کسی انتہا پسند تنظیم سے براہِ راست وابستہ نہ ہو۔)

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

7 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

7 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

7 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

7 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

7 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

8 hours ago