اردو نیوز اپڈیٹس

ایران کی آئی اے ای اے پر کڑی تنقید جنگ کا جواز فراہم کرنے کا الزام

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ادارے کی غیرجانبداری اور آزادی کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔اسماعیل بقائی نے کہا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی رپورٹس کو بعض ممالک کے خلاف سیاسی اور قانونی مقدمہ بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ آئی اے ای اے کی غیرجانبداری اور آزادی کو سیاسی ایجنڈوں کے تابع کیا جا رہا ہے، جو ادارے کے بنیادی مقصد کے منافی ہے۔ایرانی ترجمان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے قائم ادارے کو جنگ کا جواز تراشنے کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ فوجی جارحیت اور جنگی جرائم کی ذمہ داری صرف حملہ آوروں تک محدود نہیں ہونی چاہیے. بلکہ جارحیت کے معاونین اور اسے سیاسی و قانونی جواز فراہم کرنے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان کو ترقی یافتہ اور فلاحی ریاست بنانا قائداعظم کی سیاسی میراث کا اولین مقصد ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف نے قائداعظم محمد علی جناح کی 78 ویں برسی پراپنے…

14 hours ago

سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے…

14 hours ago

وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی کا چیو کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان سے ہانگ کانگ کے چیف…

14 hours ago

بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی 78 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ بانی پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 78ویں برسی…

14 hours ago

سونا اور چاندی آج بھی سستے ہو گئے قیمت میں بڑی کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ غیر یقینی جیو پولیٹیکل صورتحال کے باعث عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں…

14 hours ago

سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ کرم میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے…

14 hours ago