اردو نیوز اپڈیٹس

منگولیا کے صدر کا فوجی یونٹ کا دورہ 100 کلو وزن اٹھا کر سب کو حیران کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
منگولیا کے صدر اوکھناگین کھورلسوکھ نے فوجی یونٹ کے دورے کے دوران 100 کلوگرام وزن کے ساتھ بینچ پریس کے 20 ریپس مکمل کرکے وہاں موجود فوجی اہلکاروں کو حیران کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 58 سالہ صدر کھورلسوکھ نے فوجی یونٹ کے دورے کے دوران بینچ پریس کیا اور 100 کلوگرام وزن کے 20 ریپس مکمل کیے۔ان کی اس دورے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس کے بعد صارفین نے کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوکھناگین کھورلسوکھ بینچ پر لیٹ کر بھاری وزن اٹھا رہے ہیں اور مسلسل 20 مرتبہ بینچ پریس مکمل کرتے ہیں۔ اس موقع پر وہاں موجود فوجی اہلکار بھی ان کی جسمانی طاقت کا مظاہرہ دیکھتے رہے۔صدر کھورلسوکھ 2021 سے منگولیا کے صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔ اس سے قبل وہ 2017 سے 2021 تک ملک کے وزیرِاعظم رہ چکے ہیں۔ وہ سابق فوجی افسر بھی ہیں اور منگولین پیپلز آرمی میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ صدر کھورلسوکھ کی شخصیت سیاست اور فوج تک محدود نہیں بلکہ غیر ملکی رپورٹس میں انہیں فٹنس اور مارشل آرٹس میں دلچسپی رکھنے والا شخص بھی بتایا گیا ہے۔ ان کے بارے میں یہ بھی رپورٹ ہوا ہے کہ وہ گٹار بجاتے ہیں اور راک موسیقی سے دلچسپی رکھتے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان کو ترقی یافتہ اور فلاحی ریاست بنانا قائداعظم کی سیاسی میراث کا اولین مقصد ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف نے قائداعظم محمد علی جناح کی 78 ویں برسی پراپنے…

14 hours ago

سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے…

14 hours ago

وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی کا چیو کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان سے ہانگ کانگ کے چیف…

14 hours ago

بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی 78 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ بانی پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 78ویں برسی…

14 hours ago

سونا اور چاندی آج بھی سستے ہو گئے قیمت میں بڑی کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ غیر یقینی جیو پولیٹیکل صورتحال کے باعث عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں…

14 hours ago

سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ کرم میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے…

14 hours ago