اردو نیوز اپڈیٹس

ایران کی آبنائے ہرمز میں امریکی مائن سویپر کو پیچھے ہٹنے کی وارننگ

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی مائن سویپر سے متعلق کشیدہ صورتحال کا انکشاف کیا ہے، ٹی وی انٹرویو میں باقر قالیباف نے کہا کہ ایرانی حکام نے آبنائے ہرمز میں امریکی بحری سرگرمیوں پر براہ راست امریکی وفد سے سخت مؤقف اختیار کیا۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آبنائے ہرمز اسلامی جمہوریہ ایران کے کنٹرول میں ہے، تہران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کی امریکی کوششوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا اور خبردار کیا کہ صورتحال مزید بگڑنے کے قریب تھی۔باقر قالیباف نے کہا کہ دونوں فریق ایک بار پھر تصادم کی جانب بڑھ رہے تھے لیکن دشمن پیچھے ہٹ گیا، امریکی وفد سے کہا کہ اگر ان کا مائن سویپر اپنی موجودہ پوزیشن سے ذرا بھی آگے بڑھا تو ہم اسے ضرور نشانہ بنائیں گے۔انہوں نے حکم جاری کرنے کیلئے 15 منٹ مانگے اور پھر پیچھے ہٹ گئے، امریکا کئی دنوں سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان کر رہا ہے، جو ایک بھونڈا اور نادان فیصلہ ہے، امریکا سے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، لیکن اب بھی بہت فاصلہ ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

5 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

5 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

5 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

5 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

5 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

5 hours ago