پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرنے کیلئے بےتاب ہے کیونکہ اس پاس اور کوئی راستہ نہیں۔وائٹ ہاؤس میں جاری کابینہ اجلاس کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ وقت گزار کر دباؤ ڈال سکتا ہے تو اس کی یہ حکمت عملی کامیاب نہیں ہوگی، کیونکہ وہ سیاسی دباؤ میں آکر فیصلہ کرنے والے نہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل تاحال فائنل نہیں ہوئی، امریکا ابھی مجوزہ معاہدے پر اور ایرانی پیشکش سے مطمئن نہیں ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کسی قیمت پرایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا، تاہم اسے انتہائی افزودہ یورینیم چھوڑنے کے بدلے پابندیوں میں نرمی دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے کے لیے جلد بازی نہیں کریں گے کیونکہ انہیں امریکی وسط مدتی انتخابات (مڈٹرم) کی کوئی فکر نہیں ہم نے ایران کے دوسرے درجے تک کی لیڈر شپ ختم کردی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…