پاکستان نیوز پوائنٹ
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے افسران اور ملازمین کا ڈیٹا جدید ڈیجیٹل نظام میں اپڈیٹ کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
اس حوالے سے ٹیکس دفاتر کو ہیومن ریسورس انفارمیشن سسٹم (HRIS) کا ڈیٹا اپڈیٹ کرنے کیلئے باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق تمام فیلڈ فارمیشنز کو ایچ آر آئی ایس ڈیٹا بروقت اور درست انداز میں اپڈیٹ کرنا لازم قرار دیا گیا ہے تاکہ ریکارڈ میں شفافیت اور درستگی کو یقینی بنایا جا سکے۔مزید ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ملازمین کے ایچ آر آئی ایس پرفارما ڈیٹا کو پے رول اور ذاتی ریکارڈ کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے، جبکہ متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز (اے ڈی سیز) ہیڈکوارٹرز سے ڈیٹا کی باقاعدہ تصدیق بھی لازمی ہوگی۔
ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ ڈیٹا اپڈیٹ کا عمل آئندہ انتظامی اقدامات کیلئے نہایت اہم اور شفافیت کے تقاضوں کو پورا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ادارے نے خبردار کیا ہے کہ ڈیٹا اپڈیٹ نہ کرنے والے دفاتر کو فوری طور پر کارروائی مکمل کرنے کی تنبیہ بھی جاری کر دی گئی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے سہیل آفریدی نے کے پی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…
پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…