اردو نیوز اپڈیٹس

ایف بی آر کی جانب سے سیلز ٹیکس رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کیلئے اہم خبر

پاکستان نیوز پوائنٹ
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس رجسٹرڈ کاروبار کے لیے ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق کارپوریٹ رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کا ترجیحی بنیادوں پر انضمام کیا جا رہا ہے. انضمام کی سہولت پرال کی جانب سے مفت فراہم کی جا رہی ہے اس طرح ٹیکس دہندگان اپنی انوائسنگ سسٹمز کو لائسنس یافتہ انٹیگریٹرز کے ذریعے ایف بی آر سے منسلک کر سکتے ہیں۔انضمام کے بعد سسٹم خودکار طریقے سے ڈیجیٹل انوائس تیار کرے گا، جبکہ منظور شدہ انوائس پر کیو آر کوڈ اور منفرد نمبر فراہم کیا جائے گا، اور سپلائر اور خریدار دونوں کو ڈیجیٹل پورٹل پر انوائس کی فوری رسائی حاصل ہوگی۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ درست ڈیٹا رپورٹنگ اور شفافیت یقینی بنانے کے لیے جدید سسٹم متعارف کیا گیا ہے، جبکہ نیا ٹیکس دہندہ بی آئی ڈیش بورڈ انوائسز کی تعداد، اقسام اور ویلیو کا مکمل ریکارڈ فراہم کرتا ہے۔ٹیکس دہندگان ایک کلک کے ذریعے منظور شدہ انوائسز کو اپنے ٹیکس دورانیہ میں لوڈ کر سکتے ہیں، جبکہ ایف بی آر کے ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم سے منسلک ہو کر وقت، محنت اور اخراجات کی بچت کریں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا وزیراعظم فیلڈ مارشل کی شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کوئٹہ میں مشاق تربیتی…

11 hours ago

پاک فوج کا فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج نے فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب…

11 hours ago

دہشتگردی کے خلاف ایک ملک میں دو خارجہ پالیسیاں نہیں چل سکتیں وفاقی وزراء

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ…

11 hours ago

آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال پاکستان میں…

11 hours ago

جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ جرمن چانسلر فریڈرک مرز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان…

11 hours ago

امریکی صدر ٹرمپ کی سعودی عرب پر بڑھتے ہوئے حملوں کے بعد حوثیوں پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر بڑھتے ہوئے حملوں پر…

11 hours ago