پاکستان نیوز پوائنٹ
ٹیسلا و اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ایران میں مفت اسٹار لنک انٹرنیٹ فراہم کر دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس اب ایران میں صارفین کو اسٹار لنک سیٹلائٹ سروس کے ذریعے مفت انٹرنیٹ فراہم کر رہی ہے کیونکہ ایران میں کئی روز سے انٹرنیٹ بند ہے اور ہلاکتوں کی درست تعداد معلوم کرنا بھی مشکل ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق ایران میں پہلے سے غیر فعال اسٹار لنک اکاؤنٹس اب فعال ہو گئے ہیں اور ان کے سبسکرپشن فیس بھی معاف کر دی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایرانی حکومت کی جانب سے کئی مقامات پر جیمزر لگائے گئے ہیں تاکہ مفت انٹرنیٹ فراہمی کو روکا جاسکے تاہم بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق اسپیس ایکس کی جانب سے انٹرنیٹ سروس مفت فراہمی کا اعلان صدر ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان حالیہ ٹیلیفونک رابطے کے بعد سامنے آیا، ٹیلیفونک رابطے کے دوران ایران میں اسٹار لنک سروس کی فراہمی پر بات چیت ہوئی تھی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…
پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…