پاکستان نیوز پوائنٹ
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، مسلم لیگ ق اور بلوچستان عوامی پارٹی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سالک، متحدہ قومی مومنٹ کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیام امن کے لیے کوششوں کو سراہاتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ چلنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔سیاسی رہنماؤں نے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔اس موقع پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے تینوں جماعتوں کے رہنماؤں کو خیبر پختونخوا اوربلوچستان کی صورتِ حال و قیام امن کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…
پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…