پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی وزیر تجارت ہاورڈ اے لٹنک سے واشنگٹن میں ملاقات کی ہے، ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق دونوں اطرف سے اقتصادی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیاگیا، امریکا کی جانب سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی پر بات چیت ہوئی۔اعلامیہ کے مطابق رواں سال 31 مارچ کو پاک امریکا تجارتی و سرمایہ کاری فورم منعقد ہوگا۔وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ نے فورم کے انعقاد کےلیے یو ایس چیمبر آف کامرس کے کردار کو سراہا، فورم میں دونوں ممالک کی معروف کمپنیاں شرکت کریں گی، پاکستان اور امریکا کی وزارتی سطح کی نمائندگی بھی متوقع ہے۔اس موقع پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امید ہے امریکی وزیر تجارت کا دفتر بھی اس فورم میں شرکت کرے گا۔وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور امریکا نے سرمایہ کاری پر روابط مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…
پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…