اردو نیوز اپڈیٹس

ایندھن کی مارچ کی ضروریات مکمل اپریل کیلئے بھی منصوبہ بندی کرلی ہے وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایندھن کی دستیابی کے حوالے سے ملک کی پوزیشن تسلی بخش ہے۔وزیرخزانہ کی زیرصدارت پیٹرولیم مصنوعات کی نگرانی سے متعلق قائم کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ مارچ کی ضروریات مکمل طور پر محفوظ کر لی گئی ہیں اور اپریل کیلئے بھی فراہمی یقینی بنانے کی منصوبہ بندی کی جاچکی ہے۔اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ عالمی منڈی سے سپلائی کے مزید ذرائع تلاش کیے جا رہے ہیں۔اس موقع پر سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایندھن کی دستیابی کے حوالے سے ملک کی پوزیشن تسلی بخش ہے، گھبراہٹ میں خریداری یا غیرضروری ذخیرہ اندوزی کی کوئی ضرورت نہیں۔دوسری جانب سیکرٹری پیٹرولیم نے کہا ہےکہ 14 اپریل کے بعد ملک میں ایل این جی دستیاب نہیں ہو گی جس کے باعث اپریل میں پاور سیکٹر کی گیس ضرورت پوری نہیں کر سکیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

15 hours ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

15 hours ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

15 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

15 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

15 hours ago