اردو نیوز اپڈیٹس

ایوان صدر میں تقریب مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایوان صدر میں مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ کارکردگی سے متعلق اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف شخصیات میں اعزازات تقسیم کیے۔توانائی کے شعبے میں اصلاحات پروفاقی وزیر اویس لغاری کو ہلال امتیاز کے ایوارڈ سے نوازا گیا، توانائی کے شعبے میں اقدامات اور خدمات عامہ کے شعبے میں خدمات پر مشیر نجکاری محمد علی کو بھی ہلال امتیاز کا ایوارڈ دیا گیا۔کرکٹر شاہد آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ کوہ پیما شہروز کاشف کے لیے ہلال امتیاز کا ایوارڈ انکی والدہ نے وصول کیا۔جمہوریت کیلئے خدمات پر نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کو نشان امتیاز کے ایوارڈ سے نوازا گیا، ادب کے شعبے میں نمایاں خدمات پر عطاالحق قاسمی کیلئے نشان امتیاز جبکہ ادب اور خدمات عامہ کے شعبے میں عرفان الحق صدیقی مرحوم کو نشان امتیاز کا ایوارڈ دیا گیا۔ ادب کے شعبے میں خدمات پر اصغر ندیم سید کو ہلال امتیاز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں سپاہی اظہر محمود کو ہلال شجاعت کے ایوارڈ سے نوازا گیا، اسی طرح ملک کے دفاع میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی شاہ ولی خان کو بھی ہلال شجاعت کا ایوارڈ دیا گیا۔گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اے ایس آئی اعجاز خان شہید کو ہلال شجاعت جبکہ وطن کیلئے جان قربان کرنے والے کانسٹیبل عالم زیب شہید کو بھی ہلال شجاعت کا ایوارڈ دیا گیا، پولیس لائن بنوں میں دہشتگردوں کو روکنے والے کانسٹیبل حفیظ اللہ کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خلیج کا بحران نہ پیدا ہوتا تو پاکستان دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرح بہت آگے جا چکا ہوتا وزیر اعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حالیہ برسوں…

7 hours ago

پاکستان کا سب سے بڑا خدمت مرکز کراچی میں قائم ہوگا محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ…

7 hours ago

دکانداروں کے لیے رجسٹریشن کے علاوہ کوئی آپشن نہیں غیر رجسٹرڈ دکانداروں کے خلاف ایکشن ہوگا بلال اظہر کیانی

پاکستان نیوز پوائنٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے…

7 hours ago

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پنجاب اسمبلی کی…

7 hours ago

میر علی میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی 3 خارجی دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے…

8 hours ago

ایران کی صورتحال بہت خراب ہے نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال بہت…

8 hours ago