اردو نیوز اپڈیٹس

طاقتور طوفان کے باعث ایک شخص کے ہوا میں اڑنے کی ویڈیو وائرل

پاکستان نیوز پوائنٹ
بھارت میں ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جو طاقتور طوفان کے دوران حقیقی معنوں میں فضا میں اڑنے لگا۔جی ہاں واقعی بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں یہ واقعہ سامنے آیا۔ننھے میاں نامی شخص 13 مئی کو بریلی کے گاؤں Bamiyana میں طاقتور طوفان کے دوران ٹین سے بنے شیڈ کی رسی کو تھامے ہوا تھا۔مگر تیز ہوا نے دونوں کو ہوا میں اڑا دیا اور شیڈ کے ساتھ وہ شخص بھی فضا میں اڑ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ننھے میاں نے بتایا کہ وہ فضا میں 30 سے 40 فٹ بلندی پر گیا اور پھر لگ بھگ 50 فٹ نیچے جاگرا۔جس رسی کو اس نے تحفظ کے لیے تھاما وہ بہت کمزور ثابت ہوئی۔زمین سے ٹکرانے کے نتیجے میں اس شخص کی متعدد ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔بعد ازاں اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب 13 مئی کو اتر پردیش کے متعدد حصوں کو طاقتور طوفان کا سامنا ہوا۔اس طوفان کے نتیجے میں کم از کم 89 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوئے جبکہ 87 گھروں کو نقصان پہنچا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان کی خلائی تاریخ میں بڑا اعزاز مسلح افواج کا قوم اور سائنسدانوں کے نام خصوصی پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستانی مسلح افواج کی قیادت نے ملک کے پہلے انسانی خلائی مشن…

1 hour ago

اے ڈی بی نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی…

1 hour ago

پاکستان اور روس کا اہم فیصلہ تجارت توانائی اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھایا جائے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کا 11واں اجلاس ماسکو…

1 hour ago

برطانوی فضائی اڈوں پر سیکیورٹی سخت ڈرون حملوں سے بچاؤ کے لیے نئی حکمت عملی

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ کی فضائیہ (رائل ایئر فورس) نے ممکنہ ڈرون حملوں اور تخریب…

1 hour ago

امریکی افواج نے ایران کی بیشتر فوجی صلاحیت ختم کر دی ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران…

1 hour ago