اردو نیوز اپڈیٹس

ایٹمی ملک کو جغرافیے سے مٹانے کی دھمکی ذہنی دیوالیہ پن کی عکاس ہے پاک فوج کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل

پاکستان نیوز پوائنٹ
آئی ایس پی آر نے بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندرا دویویدی کے اشتعال انگیز بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلے ہی عالمی سطح پر ایک اہم ملک اور تسلیم شدہ ایٹمی طاقت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی آرمی چیف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ جغرافیہ اور تاریخ کا حصہ بننا چاہتا ہے کہ نہیں۔بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہندوتوا سوچ کے برعکس پاکستان عالمی سطح پر ایک اہم ملک اور تسلیم شدہ ایٹمی طاقت ہے، پاکستان جنوبی ایشیا کے جغرافیے اور تاریخ کا ناقابلِ تردید حصہ ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا اشتعال انگیز بیان ظاہر کرتا ہے کہ بھارتی قیادت پاکستان کے وجود کے تصور کو قبول نہیں کرسکی، نہ ہی بھارتی قیادت 8 دہائیاں گزرنے کے باوجود درست اسباق سیکھ سکی ہے، یہ متکبرانہ، جنگجوانہ، تنگ نظر ذہنیت بارہا جنوبی ایشیا کو جنگوں اور بحرانوں کی طرف دھکیلتی رہی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایک خودمختار ایٹمی ہمسایہ ملک کو’’جغرافیے‘‘سے مٹانے کی دھمکی نہ کوئی تذویراتی اشارہ ہے، نہ سفارتی دباؤ، ایسی دھمکی ذہنی دیوالیہ پن، جنون اور جنگ پسندی کی عکاس ہے، ذمہ دار ایٹمی ریاستیں تحمل اور اسٹریٹیجک سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہیں، ذمہ دار ایٹمی ریاستیں تحمل اور اسٹریٹیجک سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہیں، ذمہ دار ایٹمی ریاستیں تہذیبی برتری کی زبان استعمال نہیں کرتیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کا ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا ریکارڈ موجود ہے، بھارت علاقائی عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے سرحد پار ٹارگٹ کلنگز میں ملوث رہا ہے، بھارت کا دنیا بھر میں گمراہ کن معلومات پھیلانے کا رکارڈ تاریخی طور پر موجود ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نئی دہلی کا جارحانہ رویہ اس مایوسی کا نتیجہ ہے جو پاکستان کو نقصان پہنچانے میں ناکامی پرپیدا ہوئی، ’’معرکۂ حق‘‘ کے دوران بھارت کی مایوسی پوری دنیا میں بے نقاب ہوئی، بھارتی قیادت جنوبی ایشیا کو ایک اور بحران یا جنگ کی طرف دھکیلنے سے گریز کرے۔شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کے نتائج صرف جغرافیائی حدود تک محدود نہیں ہوں گے، اس کے نتائج بھارت کے لیے تزویراتی اور سیاسی طور پر بھی قابلِ قبول نہیں ہوں گے، اس کے نتائج نہ صرف پورے خطے بلکہ اس سے باہر بھی تباہ کن ہوں گے، بھارت کو پاکستان کی اہمیت تسلیم کرتےہوئے پُرامن بقائے باہمی کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی…

15 hours ago

وزیراعظم سے کروشین وزیر خارجہ کی ملاقات باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ کروشیا کے وزیر برائے خارجہ…

15 hours ago

افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں پاکستان کی سلامتی کیلئے مسلسل خطرہ ہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود…

15 hours ago

محسن نقوی کی اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں اقوام…

15 hours ago

چین میں ہولناک سیلاب سانپوں کا فارم پانی میں ڈوب گیا سینکڑوں زہریلے سانپ فرار

پاکستان نیوز پوائنٹ جنوبی چین میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے باعث سانپوں کے…

15 hours ago

مسلسل پانچ روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج بڑااضافہ ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ مسلسل پانچ روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج بڑااضافہ…

15 hours ago