پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صدر آذربائیجان الہام علیوف سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی تعاون، سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آذربائیجان کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان کے مضبوط برادرانہ تعلقات کو سراہا۔اس سے پہلے دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے آذربائیجان کے بابائے قوم حیدر علی کے مزار پر حاضری دی، بابائے قوم کے مقبرے پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر انہوں نے آذربائیجان کی ترقی اور پاک-آذربائیجان دوستی کے فروغ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب یاد گار کوچہ شہداء پہنچیں جہاں انہوں نے آذربائیجانی شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب اور وفد کے شرکاء نے آذر بائیجان کے قومی شہداء کی قربانیوں کو سراہا۔آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف اور وفد کے دیگر ارکان بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ہمراہ تھے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…